ابنا: قاہرہ سے موصولہ خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ قاہرہ ميں امن و امان کي صورتحال کے پيش نظر امريکي سفارتخانے نے اپني سرگرمياں معطل کردينے کا فيصلہ کيا ہے –امريکي سفارتخانے کي سرگرمياں معطل ہوجانے سے لوگوں کے لئے ويزا جاري کرنے کا کام بھي رک گيا ہے –قاہرہ ميں سيکورٹي فورس اور مظاہرين کے درميان لڑائيوں ميں شدت آگئي ہے دوسري طرف برطانوي سفارتخانے نے بھي اپنے دروازے اتوار کو اس وقت بند کردئے جب مظاہرين نے برطانوي سفارتخانے کو جاني والي سڑک کو بند کرديا –گذشتہ روز مظاہرين نے قاہرہ ميں امريکي سفارتحانے پر حملہ بھي کيا تھا –
.......
/169